بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نسیم شاہ بیمار آج انگلینڈ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستانی  ٹیم کے فاسٹ بولر  نسیم شاہ کی طبیعت سے متعلق ترجمان کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا۔نسیم  شاہ کو گزشتہ شب اچانک طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار  ہیں اور  بخار ہونے پر انہیں رات کو اسپتال لے جایا گیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم وہ آج انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ترجمان کرکٹ بورڈ  نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ میچز کے لیے فاسٹ بولر کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  پی ایس ایل 7، نسیم شاہ کی پانچ وکٹیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی جیت مل گئی، کراچی کنگز پھرناکام
Back to top button