بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

 موٹروے ایم فور پر رات گئے موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ملزمان فیملی سمیت 2 کاروں میں سوار تھے ، موٹروے پولیس نے کاروں کی تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 60 کلو کے قریب چرس اور افیون برآمد کرلی ۔

موٹروے پولیس نے ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت تھانہ صدر پولیس گوجرہ کے حوالے کر دیا ۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے  کہ اسمگلروں کے لیے موٹروے کی زمین تنگ کر دی گئی ہے اور کوئی بھی شخص کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو گا تو موٹروے پولیس ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی ۔

مزید پڑھیے  موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثے کے بعد کار کو آگ لگ گئی، 5افراد جھلس کر جاں بحق
Back to top button