بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گھریلو تنازع پر ایک ہی گھر کے پانچ افراد قتل

 گھریلو تنازع پر ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سفاک شوہر نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کے بھائی نے طعیش میں آکر بہن کے سسرال جاکر چار افراد کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے اپنی بہن کی جان کے بدلے بھانجی، ساس، سسر اور سالی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیے  عمران خان صاحب،آنسو گیس، ربڑبلٹس اور ڈرون کیساتھ ہم تیار ہیں، رانا ثنا اللہ
Back to top button