بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع

  • پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
  • سعودی عرب پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے
  •  پاکستان اور سعودی عرب میں نجی و سرکاری شعبے میں شراکت داری کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں
  •  بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں
  • دونوںممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کمرشل سرمایہ کاری ایک مضبوط ذریعہ ہے
  • ابراہیم بن یو سف المبارک کا پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب

سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کوسرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی و سر کاری شعبے میں شراکت داری کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں، ہمارا دورہ پاکستان گزشتہ دورے کی کڑی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت سی اقدار مشترک ہیں۔ ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا سعودی حکومت اور کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت ایک دوسرے سے منسلک ہو، یہ دورہ دونوں ممالک کی درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا مواقع فراہم کریگا۔ سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری نے کہا کہ دونوںممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کمرشل سرمایہ کاری ایک مضبوط ذریعہ ہے ، دونوں ممالک کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت داری کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کریں گے
  • محمد بن سلمان کے دورے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں
مزید پڑھیے  سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے اعلیٰ ترین اعزاز

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے، دورہ آئندہ ہفتے کے آخر دنوں میں متوقع ہے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد سے پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا، وزیر اعظم نے اپنی دیگر مصروفیات ترک کردی ہیں اور شہباز شریف سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے متوقع دورے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

Back to top button