بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، ہماری مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئی تھیں، اس سارے عمل میں ہم کہتے رہےکہ ہمارے ساتھ غیر آئینی سلوک ہوا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم کہتے رہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کی جیتی نشستوں سے زائد نشستیں نہیں مل سکتیں، ہمارا مؤقف یہی تھا کہ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے اور  عدلیہ کا احترام ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، اس فیصلےکا مذاکرات سےکوئی تعلق نہیں، حکومت اب دوتہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، ہماری 78 نشستیں دوسری جماعتوں کو دی گئیں، الیکشن کمیشن کا  آرڈر  غیرآئینی تھا، ان سیٹوں کی بنیاد  پرحکومت دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کر رہی تھی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور  وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ   آئین کو بگاڑنے  والوں کو آج  شکست ہوئی ہے، عدلیہ آئین پاکستان اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیے  ہانگ ژو گیمز، غزہ کی بیچ والی بال ٹیم خواب پورے کرنے میں مصروف
Back to top button