بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین نے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں اطالوی سفیر کا خیر مقدم کیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کا اعادہ دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر موصول ہونے والے مبارکبادی پیغام پر اطالوی قیادت کا شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، وزیراعظم نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنانے پر اطالوی وزیراعظم کی پالیسیوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی کی میزبانی کرنے پر اٹلی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اطالوی سفیر میریلینا ارملین نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، اطالوی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کیلئے پیشگی درخواست واپس کردی
Back to top button