بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا

جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے جنوبی پنجاب کی تربیت گاہ برائے ناظمات اضلاع و حلقہ میں نو منتخب ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال کا حلف لیا۔

علاوہ ازیں مریم جمیلہ، شازیہ شیر افضل، صفیہ کلثوم عابدہ لطیف کو شوری کے مشورے سے جنوبی پنجاب کی نائب ناظمات مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ نگران صوبائی قرآن انسٹیٹیوٹ تسنیم سرور کو مقرر کیا گیا ہے۔قبل ازیں نو منتخب ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید کا حلف ایبٹ آباد میں ہو چکا ہے

مزید پڑھیے  آئی جی اسلام آباد سے یواین کنٹری ری ریپریزنٹیٹو شرمیلا رسول کی ملاقات
Back to top button