
قومی
مون سون بارشوں کے 11ویں سپیل کے لیے الرٹ جاری
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں سپیل کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق منگل سے جمعہ تک دریاؤں کے بالائی کیچمنٹ والے علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح میں ممکنہ اضافے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں عوام PDMA ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔