بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

راجہ بازار میں آتشزدگی، 8 دکانیں جل گئیں

راولپنڈی کے علاقے مغل سرائے کے قریب واقع راجہ بازار میں آگ لگنے سے  8 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لیا ہے، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریکسیو حکام کا بتانا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ریکسیو حکام کے مطابق بجلی کی بے ہنگم تاروں اور تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے  موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی
Back to top button